ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل چیک پوسٹ پر بغیر کسی دستاویزات کے قریب گیارہ کلو چاندی ضبط

بھٹکل چیک پوسٹ پر بغیر کسی دستاویزات کے قریب گیارہ کلو چاندی ضبط

Tue, 28 Mar 2023 11:08:17    S.O. News Service

بھٹکل 28 مارچ (ایس او نیوز)  کرناٹک میں  الیکشن کمیشن کی جانب سے  انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے سے پہلے ہی  کرناٹک کی سرحدوں اور اضلاع کی  سرحدوں کے چیک پوسٹ پر  گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت بھٹکل  سرپن کٹہ چیک پوسٹ پر   ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک کار پر سے قریب گیارہ  کلو چاندی ضبط کئے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

پولس نے بتایا کہ  10 کلو 820 گرام چاندی ایک کار سے برآمد کی گئی ہے  جو بغیر کسی دستاویزات کے  ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائی جارہی تھی، اس تعلق سے پولس نے  اُڈپی کے اندرلّی  ریلوے اسٹیشن کے قریب کے رہائشی  اُمیش جناردھن اچاریہ (39)  اور اُڈپی کے  کوکونجی امباگل کے رہائشی  روی شینا اچاریہ (37) کو گرفتار کرلیا ہے۔ چاندی کی لاگت قریب ساڑھے سات  لاکھ روپئے لگائی گئی ہے۔

بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں اس تعلق سے  معاملہ درج کیا گیا ہے  اور پی ایس آئی دیواکر رائی معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔


Share: